177

بھمبر:ضلع بھر میں منشیات فروشوں کا نیٹ ورک توڑدیا گیا ہے ،ایس ایس پی بھمبر چوہدری ذوالقرنین سرفراز

بھمبر:- ایس ایس پی بھمبر چوہدری ذوالقرنین سرفراز کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کا نیٹ ورک توڑدیا گیا ہے ۔پنجاب اور دیگرصوبوں سے آزادکشمیر اور بلخصوص بھمبر میں داخل ہونے والے مسافروں اور دیگر افراد پر پولیس کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ،ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،پولیس کی تربیت اور اضافی نفری مختلف ناکوں پر تعینات کی جارہی ہے ،بھمبر ضلع میں منشیات اور ممنوعہ ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی ۔بھمبر کے تمام داخلی,خارجی راستوں پر ٹریفک پولیس,ضلعی پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے ادارے بھی جامع تلاشی لے رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں