161

میرپورآزاد کشمیر: پولیس محدود و سائل کے باوجود پوری ،دیانتداری سے پیشہ ورانہ فرائض ادا کررہی ہے، ایڈیشنل ایس پی میرپور راجہ اظہر اقبال

میرپور ( ارسلان مغل /سٹی رپورٹر ) ایڈیشنل ایس پی میرپور راجہ اظہر اقبال نے کہا ہے کہ میرپور میں امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جدوجہد جاری میرپور پولیس محدود و سائل کے باوجود پوری ،دیانتداری سے پیشہ ورانہ فرائض ادا کررہی ہے شہریوں کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی عوام اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں کہیں بھی مشکوک چیز یا کوئی فرد نظر آئے فوری مقامی پولیس کو اطلاع کرکے قومی ذمہ داری پوری کریں عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے نیشنل ایکشن پروگرام پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے شہری اپنے مکان ،دوکان ،پلازہ جات کے کرایہ داروں کی فوری رجسٹریشن کروائیں غیر رجسٹرڈ افراد کے اور بلڈنگ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی ،شہرمیں امن وامان کی بحالی کیلئے میرپور کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے مشکوک افراد پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں جہاں کہیں خرابی دیکھیں فوری اطلاع کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ اظہر اقبا ل نے کہا کہ میرپور کے شہری امن و امان کی بحالی میں پولیس کی ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کا بھرپور تعاون بھی شامل ہے شہری اپنے اردگرد ماحول پر نظر رکھیں کہیں بھی مشکوک حرکت ،اشیا یا کوئی فرد نظر آئے تو فوری پولیس کو اطلاع کریں اطلاع کرنیوالوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے نام صفیہ راز میں رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے نیشنل ایکشن پروگرام کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ میرپور میں رہائش پذیر کرایہ دار فوری طور پر اپنی رجسٹریشن کروالیں پلازہ مالکان ،مکان اور دوکانات کے مالکان اپنے کرایہ داروں کی رجسٹریشن کروا کر پولیس کے ساتھ تعاون کریں غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں سمیت مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرنے پر مجبور ہو جائینگے انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی بحالی کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے شہر میں پر آنے اور جانیوالوں پر کہڑی نظر رکھے ہوئے ہیں کوئی بھی جرائم پیشہ عناصر میرپور سے بھاگ نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف قانون کا رروائیاں جاری ہیں امن و امان سے کھیلنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے نوجوان نسل مستقبل کو تباہ کرنیوالے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں