193

مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں،پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر ٹھیکیدار محمدسلیم

میرپور(ارسلان مغل چنار نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر ٹھیکیدار محمدسلیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ کئی ہفتوں میں قتل عام کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے کشمیری قوم پاکستان کا پرچم لہرانے میں فخر محسوس کرتے ہیں مسئلہ کشمیر کا حل نکالے بغیر ایشاء میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گابھارت ہٹ دھر می چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مزاکرات کی میز پر آئے 70سال گزرنے کے باوجود کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ نہ رک سکا نہتے مسلمانوں کو آزادی کی شمع سے دور نہیں رکھا جا سکتا کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودرادیت دینا ہوگا زبردستی قابض ہو کر کسی کو بھی غلام نہیں بنایا جا سکتا کالے قوانین کا نفاذ کر کے تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑنا سراسر زیادتی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر ٹھیکیدار محمدسلیم نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر قراردادوں کے مطابق حل کروانا ہو گا انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی بار ہا مسئلہ کشمیر اور انسانی قوانین کی بھارتی فوج کی جانب سے دھجیاں بکھر نے کی رپوٹس سامنے آ چکی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدمات اٹھانا ہوں گے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھرپور کردارادا کرئے آر پار کے کشمیری بھائی یکجان ہیں کشمیریوں کو آزادی ہرحال میں ملے گی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں کشمیر کو حل کر کے ہی ایشاء میں امن کا قیام عمل میں لایا جا سکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں