718

مددگار 15 ایمرجنسی کی صورت میں مدد حاصل کرنے کیلئے ehelp موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کر دیا

مددگار 15 ایمرجنسی کی صورت میں مدد حاصل کرنے کیلئے ehelpکا افتتاح کر دیا.

میرپور(عبیدالرحمان) میرپور ڈسٹرکٹ پولیس کیجانب سے مددگار 15 کے ذریعہ ایمرجنسی کی صورت میں مدد حاصل کرنے کیلئے ehelp کے نام سے موبائل ایپلیکیشن کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل صاحب پولیس ریجن میرپور یاسین قریشی نے افتتاح کر دیا. افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی صاحب میرپور سید ریاض حیدر بخاری, پراسیکیوٹنگ انسپکٹر راجہ آصف مسعود , ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ملک جاوید صاحب, پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی. ehelp موبائل App کو Google play store سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے. ایپلیکیشن کا سائز کم ہونے کی وجہ سے اسے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے. اس کے بعد user اپنا پروفائل بنا کر اسے ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کر سکتا ہے. اس App پر مددگار 15 کے علاوہ دیگر ایمرجنسی سروسز بھی میسر ہیں. مددگار 15 سے مدد حاصل کرنے کیلئے user اپنا میسیج ٹائپ کر کے بھیجے گا. یہ پیغام مددگار 15 پر موجود کمپیوٹر پر موصول ہوگا جہاں سے امدادی ٹیم سائل یا حادثہ یا جائے وقوعہ پر بھیجی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں