168

میرپورشہرکو رنگ برنگی جھنڈیوں،بینروں،برقی قمقموں ،آرائشی گیٹوں سے سجایاجائے گا،ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشیدخان

میرپور (آصف اقبال چنار نیوز) 14 نومبر 2018ء
ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشیدخان نے کہاہے کہ نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کی ذات مبارک کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا ۔ ضلع میرپورمیں جشن عید میلاد النبیﷺ پورے مذہبی جوش وجذبہ اورعقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایاجائے گا۔ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر میرپورشہرکو رنگ برنگی جھنڈیوں،بینروں،برقی قمقموں ،آرائشی گیٹوں سے سجایاجائے گا۔مساجد میں حمدونعت اوردرودشریف کی محافل منعقد ہونگی۔ جشن عید میلاد النبیﷺ ضلع کاجلوس وجلسہ مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام حسب سابق روٹ سے ہوتاہوا مرکزی جامع مسجدمفتی عبدالحکیم میں اختتام پذیرہوگا جہاں سیرت النبی ﷺ کے سلسلہ میں بڑااجتماع ہوگاجس میں مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران واراکین، علماء اکرام،سیاسی وسماجی قائدین، انجمن تاجراں ،سرکاری ملازمین، وکلاء ، طلباء ، صحافیوں سمیت عاشقان رسولﷺ کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید خان کی زیرصدارت جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ فاروق اکرم ، ایس پی راجہ اظہراقبال، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن مرزاطاہرمحمود،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ساجد اسلم،اسسٹنٹ کمشنرڈڈیال چوہدری نعیم اختر، افسرمال راجہ ایاز احمدخان، ڈی ایس پی چوہدری انصرعلی، ایم ایس ڈاکٹرفاروق احمدنور، ڈی ایچ او ڈاکٹراصغرعلی چوہدری، انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک، مرکزی میلاد کمیٹی کے سیکرٹری جنرل چوہدری شوکت علی،آڈٹ افسرزکواۃ وعشرشاہد رفیق کے علاوہ دیگرافراد نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ جشن عیدمیلادالنبیﷺ نہایت ہی عقیدت واحترام اور پورے مذہبی جوش جذبے سے منایا جائے گا۔ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پرمیلاد کمیٹی کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ادارے بھی بھرپورمعاونت کریں گے۔ اس سلسلہ میں مختلف محکموں کی ذمہ داریاں بھی لگائی جائیں گی۔ جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں مساجد میں محفل نعت سمیت دیگر محافل منعقد کی جائیں گی۔ جن میں نبی کریم حضرت محمدﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی جائے گی۔ میرپور شہر کی مین شاہراہ کو وائی کراس سے چوک شہیداں جبکہ چوک شہیداں سے قائد اعظم چوک تک چراغاں کیاجائے گا اور مختلف جگہ آرائشی گیٹ بنائے جائیں گے۔ اس طرح شہرکی تمام بڑی بڑی عمارتوں پرچراغاں بھی کیاجائے گااورشہرکو سبزجھنڈیوں سے سجایاجائے گا۔ڈپٹی کمشنرنے دیگرمحکموں جن میں پولیس،ہیلتھ ،ریسکیو1122 ، شہری دفاع، محکمہ برقیات، میونسپل کارپوریشن کوجشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں اہم ذمہ داریاں سونپی جوسکیورٹی ،ہیلتھ سروسز،بجلی ،پانی،صفائی ستھرائی کااہتمام کریں گے۔سیکرٹری کمیٹی چوہدری شوکت علی نے اجلاس کو بتایاکہ مرکزی میلادکمیٹی کے زیراہتمام 10 ربیع الاول کوسہ پہرتین بجے کھمبال چوک سے کارریلی نکالی جائے گی جوشہرکی مختلف شاہراؤں سے ہوتی ہوئی مرکزی جامع مسجد مفتی عبدالحکیم میں اختتام پذیرہوگی۔12 ربیع الاول مورخہ 21 نومبر کو مرکزی میلاد کاجلوس صبح ساڑھے نوبجے مرکزی جامع مسجد مفتی عبدالحکیم سے نکالاجائے گاجوحسب سابق روٹ سے ہوتاہوا مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوگا جہاں پاکستان اور آزادکشمیرکے جید علماء اکرام نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کی حیات طیبہ اور سیرت پرگفتگوکریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں