764

میرپور آزاد کشمیر دنیاترقی کے جدید اور ڈیجیٹل دورمیں داخل ہوگئی ہے،ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس محمد یاسین قریشی

میرپور (عبیدالرحمان چنار نیوز) 14 نومبر 2018ء
ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس محمد یاسین قریشی نے کہاہے کہ دنیاترقی کے جدید اور ڈیجیٹل دورمیں داخل ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے آزادکشمیر پولیس کوجدیدآلات سے لیس کرنے اور جدیدڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایس ایس پی میرپورسید ریاض حیدر بخاری نے پولیس مددگار 15 کے ذریعے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مدد حاصل کرنے کے لیے E-Help کے نام سے موبائل ایپلی کیشن سسٹم کی تنصیب کی ہے جس سے عوام الناس پولیس مددگار15 کے ٹیلی فون لائن کی خرابی یامصروف ہونے کے بناپرفوری طورپراپنے موبائل کے ذریعے ایپلی کیشن کوڈ اؤن لوڈ کرکے فوری طورپرضلع میں کسی بھی علاقہ میں ہونے والے واقعات اور شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ اس جدید طریقہ سے پولیس مددگار 15 مذید فعال کرداراداکرنے کے قابل ہوسکے گی۔ اس موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے جرائم کی بیخ کنی اور جرائم میں ملوث افراد حادثات اورمختلف نوعیت کے واقعات میں پولیس کوبروقت کارروائی کرنے میں مذید آسانی ہوگی۔ اس ایپلی کیشن سے ایس ایچ او صاحبان تک بروقت اطلاع پہنچے گی جبکہ اس جدیدٹیکنالوجی کوضلع کوٹلی اوربھمبر میں نافذ کریں گے تاکہ ڈویژن میرپورکی پولیس ایک ماڈل پولیس کے طورپراپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔آزادکشمیر بھر میں خواتین کے مسائل و معاملات کے حل کے لیے پولیس تھانوں میں خواتین افسران بھی تعینات کی جارہی ہیں جس سے خواتین کے متعلقہ کیسز کی تفتیش میں آسانیاں پیدا ہوں گی ۔
ان خیالات کااظہار انھوں نے یہاں ایس ایس پی آفس میں پولیس مددگار15 میں E-Help ایپلی کیشن کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایس ایس پی پولیس سید ریاض حیدربخاری، پرسیکیوٹنگ انسپکٹر راجہ آصف مسعود ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نے E-Helpموبائل ایپلی کیشن کا باقاعدہ بٹن دبا کر افتتاح کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی سید ریاض حیدر بخاری نےE-Helpایپ پولیس مددگار15 کے لیے ضلع میرپور میں جرائم کے سدباب اور عوام الناس کی طرف سے پولیس کے لیے انفارمیشن شیئرنگ کاجدیدڈیجیٹل طریقہ کے طورپر استعمال ہوگی جس کاڈیٹا پولیس مددگار 15 سمیت پولیس افسران اور ایس ایچ او صاحبان کے باعث بروقت پہنچ جائے گاجس پر پولیس بروقت کارروائی کرسکے گی۔ اس سلسلے میں عوام الناس اپنے موبائل فون پرگوگل پلے سٹور سے E-Helpایپلی کیشن کوڈاؤن لوڈ کرکے کسی بھی وقت اپنے آس پاس ہونے والی مشکوک سرگرمیوں ،حادثات ، آگ لگنے کے واقعات ، چوری ڈکیتی سمیت دیگرجرائم کے بارے میں پولیس کومطلع کرسکیں گے۔ اس ایپلی کیشن کی مانیٹرنگ پولیس مددگار15 میں 24 گھنٹے ہوگی جس پربروقت کارروائی کی جاسکے گی۔ اس ایپلی کیشن میں غلط معلومات فراہم کرنے والوں کاپتہ لگانے کی بھی سہولت موجود ہے۔ لہذا عوام الناس اس ایپلی کیشن کواپنے موبائل فون پرڈاؤن لوڈ کر کے اپنی پروفائل بنا کر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اس APPکو استعمال کرسکتے ہیں اس APPمیں مددگار 15کے علاوہ دیگر ایمرجنسی سروسز بھی میسر ہوں گی ۔مددگار 15سے مدد حاصل کرنے کے لیے Userاپنا میسج ٹائپ کر کے بھیجے گا یہ تمام پیغام مددگار 15پر موجود کمپیوٹر اور موبائل پر موصول ہوں گے جس پرپولیس فوری کارروائی کرئے گی۔
اس موقع پرڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس محمد یاسین قریشی نے کہاکہ آزادکشمیرپولیس کوجدید اور ڈیجیٹل آلات سے لیس کیے جانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ E-Helpکاپولیس مددگارمیں جدید ٹیکنالوجی کا اضافہ ہے ۔ E-Helpکوڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع میں بھی نافذ کریں گے اور اس سے دیگرجرائم کے سدباب سمیت ٹریفک کنٹرول اور پولیس مانیٹرنگ سسٹم کی استعدادکارمیں بھی آضافہ ہوگا۔ انھوں نے عوام الناس سے کہاکہ وہ پولیس کی طرف سے تحفظ اور سکیورٹی کے لحاظ سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں معاونت کریں تاکہ پولیس تمام جدید تقاضوں کو سامنے رکھ کر ہرزاویہ سے اپنی تفتیش کرسکے۔ انھوں نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد مختلف جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کرکے وارداتیں کرتے ہیں لہذا ان سے نبردآزماہونے کے لیے پولیس کو بھی جدیدڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے متعارف کروایاجائے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ اس وقت
آزادکشمیرپولیس خواتین کے معاملات کے حل کے لیے پولیس تھانوں میں خواتین آفیسر اور عملہ بھی تعینات کررہی ہے تاکہ خواتین کے مسائل ومعاملات کے لیے خواتین پولیس کے ذریعہ تفتیش ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں