739

’’لگتا ہے شاہد آفریدی انڈین پریمیئر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں‘‘ لالہ کے کشمیر پرغیر ذمہ دارارانہ بیان پر وزیر اعظم آزاد کشمیر برس پڑے،کیا کچھ کہہ دیا؟

لندن( آن لائن )وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ لگتا ہے شاہد آفریدی بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں کھیلنا چاہتے ہیں، اس لئے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے بیان پر راجہ فاروق حیدر نے قومی بلے باز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آفریدی کو کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے، انہیں کشمیر جیسے حساس معاملات پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔اس سے قبل

قومی بلے باز نے لندن میں کشمیر کے حوالے سے جو کچھ بھی کہا اس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ معاملے کی سنگینی کا احساس ہوتے ہی بوم بوم نے ٹویٹ کر دیا جس میں انکا کہنا تھا کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، انہیں ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، وہ کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں