125

ویڈیوز اصلی ہیں، حکومت نے فرانزک کروالی،مزید تین آڈیوز بھی موجود ہیں، اب ہم کیا کرنیوالے ہیں؟ مریم نواز نے دھماکہ خیز اعلان کردیا‎

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے ویڈیو ز کی فرانزک کروا لی ہے۔ جس سے اسکے اصل ہونے کا پتہ چل گیا ہے۔ ہمارے پاس دو تین مزید آڈیوز بھی موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد مرتبہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ہر مرتبہ فیصلہ نئی سزا کی صورت میں سامنے آیا حکومت نے ویڈیو کی فرانزک کروا لی ہے جس سے ان کو ویڈیو کے اصل ہونے کا پتہ چل گیا ہے۔ ہماری قانونی ماہرین سے مشاورت جاری

ہے معاملہ سپریم کورٹ یاکسی بھی فورم پر ہوا تو لے کر جاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ کو سزا دینے کا بوجھ بہت بڑا ہوتا ہے میرے پاس دو تین مزیدآڈیوز بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں