843

سجادہ نشین اجمیر شریف انڈیا سید بلال حسین چشتی اپنے مریدوں کے ساتھ ملاقات کے لیے میرپور آزاد کشمیر پہنچ گئے

پیر سید بلال حسین چشتی سجادہ نشین اجمیر شریف انڈیا نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی آ گئی ھے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بھارت کے حوالے سے اپنی خارجہ پالیسی میں بھی تبدیلی لانی چاہیے دونوں ممالک کو مسلہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے عمران خان وزیراعظم پاکستان کو اجمیر شریف انڈیا کی دعوت دیتا ھوں وہ ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں مزید بتا رہے ہیں پبلک نیوز کے نمائندہ آصف اقبال

اجمیر شریف انڈیا سے تشریف لاے ھوے سجادہ نشین سید بلال حسین چشتی اپنے مریدوں کے ساتھ ملاقات کے لیے میرپور آزاد کشمیر پہنچ گئے،سماجی رہنماء چوہدری ِخضر اقبال نے ان کی امد پر ایک محفل کا اہتمام کیا،سید بلال حسین چشتی نے اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی دونوں حکومتوں کو اپنے شہریوں ار پار آنے اور جانے میں آسانی پیدا کرنے کی ضرورت ھے۔عمران خان وزیراعظم پاکستان کو اجمیر شریف انڈیا کی دعوت دیتا ھوں،
محفل میں سید بلال حسین چشتی سجادہ نشین اجمیر شریف نے عالم اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں